جھنگ میں تجاوزات کے نام پر غریب ریڑھی بانوں کا معاشی قتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے جھنگ میں
جھنگ میں تجاوزات کے نام پر غریب ریڑھی بانوں کا معاشی قتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے جھنگ میں احساس ریڑھی بان اقدام جلد سے جلد ہونا چاہیے تاکہ ریڑھی بانوں کو سازگار کاروباری ماحول میسر ہو سکے وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ریڑھی بانوں کو معاشی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں
جھنگ (محمد ناصر) جھنگ میں تجاوزات کے نام پر غریب ریڑھی بانوں کا معاشی قتل افسوناک اور قابل مذمت ہے انتظامیہ کی جانب سے غریب ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں مین روڈ سے ہٹانا ان کا ذریعہ معاش چھینے کے مترادف ہے غریب عوام پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے تنگ ہیں ان کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ترین ہو چکا ہے ریڑھی بانوں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے ضلع جھنگ میں تجاوزات کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ریڑھیوں کی رجسٹریشن کرکے مخصوص مقامات پر منتقل کی جائیں تاکہ غریب عوام فاقہ کشی سے بچ سکیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے کے تمام اضلاع میں پیرا فورس کا قیام ترقی خوشحالی اور عوامی فلاح کی جانب اہم اقدام ہے لیکن غریب عوام بارے سوچنا اور انکو روزگار فراہم کرنا بھی ریاست کی ہی زمہ داری بنتی ہے جھنگ میں جب سے پیرا فورس آئی ہے کاروباری زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے غریب کے لیے قانون الگ تو امیر کے لیے قانون الگ دکھائی دے رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیرا فورس کا قیام غریب ریڑھی بانوں کے خلاف آپریشن کرنا ہر گز نہ تھا بلکہ قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنا تھا لیکن جھنگ میں سب سے پہلے ریڑھی بانوں اور سٹال لگانے والے غریبوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جبکہ بڑے دوکاندار جو کئیں دہائیوں سے قبضہ کرکے بیٹھے ہیں انکے خلاف بڑا آپریشن نہیں کیا گیا جھنگ میں ایک اور عجیب صورتحال دیکھی گئی کہ ریلبازار کے تاجروں کو تجاوزات ختم کرنے کا بار بار وقت دیا جا رہا ہے جبکہ دیگر بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے جھنگ کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڑھی بانوں اور سٹالز لگانے والوں کو مخصوص جگہ دی جائے اور جھنگ میں تمام بازاروں میں قانون کے مطابق آپریشن کیا جائے