جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) یڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول کی زیر صدارت کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹرراوُ گلزار یوسف،ڈاکٹر طاہر حیات، ڈینگی کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن رانا ساجد، روہیل خرم اسپیشل برانچ ڈی ای او انڈسٹریز محمد عبداللہ،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل،ایکسیئن ہائی وے، محکمہ سول ڈیفنس، فاریسٹ محکمہ ایجوکیشن، ڈی ای او لیبر ،ڈسٹرکٹ آفیسر خوشاب عشرزکوٰة ، سپورٹس، ، ایم سی خوشاب ،سی اینڈ ڈبلییو، ایگریکلچر، ریسکیو 1122جوہرآباد، فشریز ،آل ہیڈز ڈیپارٹمنٹس کے افسران شریک تھے۔ڈینگی کے فوکل پرسن رانا ساجدنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول کو ڈینگی کی روک تھام اور کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں سال 2025 میں 20 ستمبر کوڈینگی کا صرف 1 مریض رپورٹ ہوا جس کا مستقل انگہ کا رہائشی ہے حال راولپنڈی میں مقیم ہے ،محمکہ ہیلتھ کی ان ڈور153اورآوُٹ ڈور51 ٹیمیں ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں ودیگر ایریازمیں ڈینگی کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہیں اگست، ستمبر، اکتوبر ڈینگی کا سیزن ہوتا ہے تین ماہ خطرناک ہوتے ہیں ان میں لاروا بنتا اور پھیلتا ہے اس موسم میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول نےکہاکہ فیلڈ کے کام کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب نےکہاکہ ڈینگی کے حوالے سے مائیکرو پلان مرتب کریں اور گزشتہ سالوں میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کو فوکس کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے شہریوں کو ڈینگی کے خاتمے اور اس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول نے کہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف صوبے بھر کے ہسپتالوں کی خود نگرانی کررہی ہیں ہسپتالوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ایمر جنسی سمیت دیگر وارڈز مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ کے طور پر سرانجام دیں اس ضمن میں کسی افسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے۔