November 17, 2026

آپ کو نظر آنے والی ان دو تصویروں میں 11 سال کا طویل فاصلہ ہے- تصویر میں نظرآنے والی بچی کانام

FB_IMG_1758795305634

آپ کو نظر آنے والی ان دو تصویروں میں 11 سال کا طویل فاصلہ ہے- تصویر میں نظرآنے والی بچی کانام طیبہ ظفر ہے جو سات سال کی عمر میں سیالکوٹ سے لاپتہ ہو گئی تھی- طیبہ کی والدہ وفات پا چکی تھی اور وہ اپنی نانی کے پاس رہ رہی تھی-

بچی لاوارث حالت میں کسی کوملی جنہوں نے اسے چائلڈپروٹیکشن بیورو پہنچایا- یہ 11 سال کا عرصہ بچی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں گزارا جنہوں نے اسے حفاظت سے رکھا اوراس کی پرورش کی، اللہ تعالی انہیں جزائے خیر دے-

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی میراپیارا ٹیم نے گمشدہ اورلاوارث لوگوں کوواپس ملونے کے مشن کے تحت بچی کاانٹرویو کیا۔ طیبہ کو صرف یہ یاد تھا کہ سیالکوٹ کے کسی گاؤں میں اس کے گھرکے پاس ایک امام بارگاہ تھی جہاں پر وہ دیا جلاتے تھے اور وہاں پر ایک بوڑھ کا درخت بھی تھا جہاں پر بچے کھیلا کرتے تھے-

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم نے گوگل میپ کے ذریعے سیالکوٹ کاسروے کیا، علاقے کے لوگوں سے معلومات لیں اور عدالت کی اجازت سے بچی کو لے جاکران علاقوں کا وزٹ بھی کروایا جو اس کی دی گئی معلومات پرپورااترتے تھے-

اللہ تعالی کے بے پایاں فضل و کرم سے کل وہ مبارک دن آگیا جب ہماری ٹیم نے طیبہ کاگھر ڈھونڈ لیا اور اس کے نانا سے اس کی گیارہ سال بعد ملاقات ہوئی- ماشااللہ لا قوۃالاباللہ

اللہ تعالی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم کے ان تمام لوگوں پر اپنا خصوصی کرم فرمائے جنہوں نے یہ ناممکن کام ممکن کر دکھایا۔ اورجو د ن رات لوگوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔

اگر آپ گمشدہ اورلاوارث لوگوں کوان کے پیاروں سے واپس ملوانے کے اس کارِ خیر میں شریک ہونا چاہیں تو ہمارے آفیشل پیج Mera Pyara کو وزٹ کریں۔

واللہ المستعان