November 17, 2026

روھڑی(نماہندہ واجد حسین )سیرت کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت 25 ستمبر کو عسکری پارک میں منعقد ہوگی۔تفصیلات

Screenshot_2025-09-25_135656

روھڑی(نماہندہ واجد حسین )سیرت کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت 25 ستمبر کو عسکری پارک میں منعقد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سیرت کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان فقید المثال تاریخ ساز محفل حمد و نعت عسکری پارک بچل شاہ روڈ بائے پاس سکھر پر آج مورخہ 25 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد کی جائے گی جس میں ملک کے مشہور و معروف نعت خواں حافظ نصراللہ میواتی اور محمد اسماعیل طارق برادران سمیت سندھ بھر سے نامور نعت خواں حضرات شرکت فرمائیں گے اس موقع پر بچوں میں حمد و نعت کا مقابلہ بھی کروایا جاتا ہے، مسابقہ حمد و نعت میں شرکت کرنے والے شرکاء میں شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے سال کے بہترین شاعر کو علامہ اقبال ایوارڈ اور بہترین نعت خواں کو شہید امتیاز ایوارڈ سے نوازاجائےگا۔ منتظمین سیرت کمیٹی سکھر کے مطابق سالانہ محفل حمد و نعت کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور شہر کے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت وکلاء اور صحافی برادی میں دعوت نامے بھی تقسیم کر دیئے ہیں۔