بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ دو ڈکیت جہنم واصل قریب 15 روز سے علاقہ تھانہ صدر
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
دو ڈکیت جہنم واصل
قریب 15 روز سے علاقہ تھانہ صدر
اوکاڑا اور علاقہ تھانہ صدر رینالہ میں ڈاکوؤں نے اودھم مچا رکھی تھی اس عرصہ میں چار موٹرسائیکلوں کے علاوہ متعدد اشخاص سے موبائل اور نقدی بھی چھینے تھی۔ آج مورخہ24.09.25 چار کس ملزمان نے عظیم نامی شہری سے 8 چک موڑ کے قریب موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل چھین لیے ۔15کی کال پر سی سی ڈی اوکاڑا نے ملزمان کا پیچھا کیا اور 12/1L اجیت سر کے قریب ملزمان کو گھیرے میں لے لیا جو پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس سے دو کس ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے جن کی شناخت ذیشان عرف شانی ولد عبدالغفور قوم سلوترا سکنہ دولت شاہ نور شاہ اور کاشف عرف کاشی ول خالد محمود قوم مسلم شیخ سکنہ چپلی پور دیپال پور ہوئی ۔ملزمان ڈکیتی اور رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ۔ملزمان کے مارے جانے پر علاقہ مکینوں نے سکھ کا سانس لیا جنہوں نے شریف شہریوں کا سڑک پر نکلنا بند کر رکھا تھا ۔سی سی ڈی کے حق میں شہریوں نے نعرے بازی بھی کی ۔