November 1, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)شہید کنسٹیبل ضیاء اختر کی نماز جنازہ پولیس لائنز جوہر آباد میں ادا کر دی گئی.نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈویژن شارق کمال صدیقی ،ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم ،قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین, وکلاء، سوسائٹی ،صحافیوں

IMG-20240814-WA0292

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)شہید کنسٹیبل ضیاء اختر کی نماز جنازہ پولیس لائنز جوہر آباد میں ادا کر دی گئی.نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ڈویژن شارق کمال صدیقی ،ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم ،قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین, وکلاء، سوسائٹی ،صحافیوں ،انجمن تاجران،سول سوسائٹی ،اور کثیر تعداد میں پولیس افسران اور ملازمان نے شرکت کی ۔اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی.شہید کنسٹیبل ضیاء اختر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی.
ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے شہید کے والد سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیٹے نے خوشاب پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے.بعدازاں ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال جوہر آباد آئے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔انہوں نے زخمی ہونے والے افسران کو دیدہ دلیری سے مقابلہ کرنے اور اشتہاری ملزمان کا قلع قمع کرنے پر شاباش دی۔