November 2, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاگٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف ایس ایس پی عمرکوٹ کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی فلیش لائٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن 50 سے زائد غیر قانونی فلیش لائٹس برآمد

IMG-20261101-WA0048

عمرکوٹ رپورٹ ڈاگٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف

ایس ایس پی عمرکوٹ کی خصوصی ہدایات پر غیر قانونی فلیش لائٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن 50 سے زائد غیر قانونی فلیش لائٹس برآمد

ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM, PSP کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی فلیش لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ڈیجیٹل اسنیپ چیکنگ اور کومبنگ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران عمرکوٹ پولیس نے 50 سے زائد غیر قانونی فلیش لائٹس برآمد کر لیں۔

عوام الناس کے لیے خصوصی ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر غیر قانونی فلیش لائٹس نصب کرنے اور استعمال کرنے سے گریز کریں، کیونکہ یہ تیز روشنی دیگر شہریوں کی بینائی متاثر کرنے کے ساتھ ٹریفک حادثات کا سبب بھی بنتی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

عمرکوٹ پولیس کی جانب سے غیر قانونی فلیش لائٹس کے خلاف کارروائیاں اور ڈیجیٹل اسنیپ چیکنگ و کومبنگ آپریشن جاری رہیں گے۔

محفوظ عمرکوٹ، پرامن عمرکوٹ