November 1, 2026

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت، ایس ایچ او تھانہ سٹی میانوالی ملک فہد بلال جبھانہ کا ایک اور اعزاز، آر پی او سرگودھا رینج

IMG-20261101-WA0031

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت، ایس ایچ او تھانہ سٹی میانوالی ملک فہد بلال جبھانہ کا ایک اور اعزاز، آر پی او سرگودھا رینج کی طرف سے حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی میانوالی ملک فہد بلال جبھانہ کو آر پی او سرگودہا رینج سہیل اختر سکھیرا نے اعلی ا کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔ واضح رہے کہ ملک فہد بلال جبھانہ ضلع خوشاب کے گاؤں چاہ جبھانہ رنگپور بگھور کی معروف معزز زمیندار جبھانہ برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں ۔ آپ نڈر اور فرض شناس پولیس آفیسر ہیں ۔ قبل ازیں بطور ایس ایچ او سرگودھا بھی ان کو بوجہ حسن کارکردگی بیسٹ پرفارمنس سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ ملک فہد بلال جبھانہ نے کرائمز کے خاتمے کے لیے شب و روز ایک کر کے ملزمان کو کیفے کردار تک پہنچایا۔ اب موصوف بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی میانوالی بھی معاشرتی اصلاح و فلاح کے لیے بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔ ملک فہد بلال جبھانہ ایس ایچ او تھانہ سٹی میانوالی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ا پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او سرگودہا رینج اور ڈی پی او میانوالی کے ویژن کے مطابق اپنے فرائض منصبی کی بھرپورطریقے سے انجام دہی کرتے ہوءے عوام کے جان و مال کے تحفظ ،امن و امان کے قیام اور قانون کے مطابق عوامی ریلیف کےلیے کردار ادا ادا کرنے میں ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کروں گا ۔ یادرہے کہ محکمہ ء پولیس کے ماتھے کا جھومر، بیباک پولیس آفیسر ملک فہد بلال جبھانہ کو قبل ازیں بھی محکمہ پولیس کے اعلی ا افسران کی طرف سے ان کی مثالی فرض شناسی کے پیش نظر اعزازت و انعامات سے سرفراز کیا جا چکا ہے ۔