خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ریسکیو 1122آفس ڈسٹرکٹ خوشاب میں جشن آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید،کنٹرول روم انچارج ملک محمد شکیل،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر تصدق حسین،اسٹیشن کوآرڈینیٹرآصف شہزاد اور
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ریسکیو 1122آفس ڈسٹرکٹ خوشاب میں جشن آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید،کنٹرول روم انچارج ملک محمد شکیل،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر تصدق حسین،اسٹیشن کوآرڈینیٹرآصف شہزاد اور ریسکیو عملہ کے چاق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔ جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے 14اگست کا دن ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنھوں نے قائدآعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن حاصل کیا۔ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہیں چاہیئے کہ ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ اس پروقار تقریب کے اختتام پر انجینئر حافظ عبدالرشید نے سینٹرل اسٹیشن پر یادگاری پودا لگایا اور ملک و قوم کے لئے دعا بھی کی گئی۔