کراچی (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ہمراہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کراچی کے صدر نعیم اشرف نےآرٹس
کراچی (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ہمراہ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کراچی کے صدر نعیم اشرف نےآرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ سیرتِ النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت کی، اس باوقار تقریب میں مفتی اعظم مفتی منیب الرحمان، مفتی زبیر اور مختلف مکاتبِ فکر کے علما، دانشور اور سماجی شخصیات نے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ پر زور دیا۔ کانفرنس کا مقصد سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں عصرِ حاضر کے چیلنجز کا حل تلاش کرنا اور نوجوان نسل کو دینِ اسلام کے حقیقی پیغام سے روشناس کرانا تھا۔ تقریب میں سردار محمد یوسف کی شرکت کو نہ صرف حکومتی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کا حصہ قرار دیا گیا، بلکہ اس سے بین المذاہب مکالمے کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی۔ یہ کانفرنس ایک روحانی ماحول کی عکاسی کرتی ہے بلکہ قومی ہم آہنگی اور فکری یکجہتی کی علامت ہے جو ایسے بامقصد اجتماعات کا خاصا ہوتی ہے۔