November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے ) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں لیڈیز کلب جناح باغ لاہور کی صدر میڈم عنبرین فاروق کی جانب

IMG-20250924-WA0334

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے ) جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں لیڈیز کلب جناح باغ لاہور کی صدر میڈم عنبرین فاروق کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں چیئر پرسن قومی امن کمیٹی سپریم کونسل پاکستان صفیہ اسحاق تخلیق کار انٹر نیشنل لاہور لیڈیز ونگ کی صدر روبینہ شاہین وائس پر یذیڈ نٹ میڈم شفق لاہور چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر فلا حت عمران نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی. اس موقع پر ڈاکٹر پروین خان، مسرت کلانچوی اور روبینہ شاہین نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے گفتگو کی۔ سینئر صحافی صباء ممتاز بانو، سابق ایم پی اے نسیم کنول اور نامور شاعرہ تسنیم کوثر نے بھی اس عظیم الشان محفل پاک میں خصوصی طورپرشرکت کی۔ اس موقع پر آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کرنے کے بعد محترمہ خالدہ چوہدری نے ملک اور قوم کے لیے خصوصی دعا کرائ۔ شرکاءے محفل کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ شرکاءے محفل نے انتہائی خوب صورت اور بابرکت محفل کے لیے لیڈیز کلب لاہور اور تخلیق کار انٹر نیشنل کو دلی مبارک باد پیش کی۔