November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور کا منفرد

IMG-20250924-WA0332

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) خوشاب کے قابل فخر سپوت ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور کا منفرد اعزاز، صدرمملک اسلامی جمہوریہء پاکستان کی طرف سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان لگادیا۔ عوامی سماجی تعلیمی ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی تجویز پر صدر مملکت اسلامی جمہوریہء پاکستان آصف علی زرداری نے ملک شاہد بگھور ایڈووکیٹ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان لگا دیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے ۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور صدر پاکستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے خوشاب کو ایک اور اعزاز سے نوازا ہے ۔ واضح رہے کہ نامور ہردلعزیز نوجوان قانون دان ملک شاہد اقبال بگھور کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاوں آدھی کوٹ سے ہے۔ وہ یہاں کی معروف معزز زمیندار بگھور فیملی کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اعلی ا صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ وہ نہایت پروقار ، ملنسار، خوش گفتار، بردبار، ہنس مکھ، ہرلعزیز، معاملہ فہم ، خوش لباس اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں۔ ممتاز قانون دان ملک شاہداقبال بگھور بطور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب وکلاء برادری کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اپنی کمیونٹی میں نامور ہوءے ہیں ۔ آپ اپنی پروقار شخصیت اور ہردلعزیز طبیعت کی وجہ سے عوامی سماجی حلقوں میں نہایت عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور ، فخر تھل وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان. بگھور کے کزن ہیں۔ موصوف گذشتہ چند سالوں سے لاہور ہائ کورٹ میں پریکٹس کررہے ہیں۔