November 17, 2026

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے

IMG-20250924-WA0323

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری، سب ڈویژن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے صدر بازار میں دکانوں کی چیکنگ کی اور اپنی حدود سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کے تجاوزات کے سامان کو تحویل میں لیا، اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ دکاندار مقررہ جگہوں تک محدود رہتے ہوئے کاروباری سرگرمیاں سرانجام دیں اور تجاوزات کے ذریعے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔