November 17, 2026

روھڑی شریف۔ نماہندہ واجد حسین عباسی۔ سکھر: پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی یو سی 02 اولڈ سکھر ٹاؤن میں جنرل ورکرز میٹنگ، تنظیم سازی پر زور

IMG-20250924-WA0322

روھڑی شریف۔ نماہندہ واجد حسین عباسی۔
سکھر: پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی یو سی 02 اولڈ سکھر ٹاؤن میں جنرل ورکرز میٹنگ، تنظیم سازی پر زور

سکھر (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کی جانب سے یونین کونسل اور وارڈ سطح پر تنظیم سازی کے حوالے سے یو سی 02 اولڈ سکھر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جیئی شاہ میں ایک اہم جنرل ورکرز میٹنگ منعقد کی گئی۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی سٹی سکھر کے صدر اور ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ انفارمیشن سیکریٹری سٹی سکھر غضنفر انصاری بھی موجود تھے۔اجلاس میں یو سی چیئرمین عبداللہ منگی، ٹاؤن کے وائس چیئرمین فرحان شاہ، پی پی پی سٹی سکھر کے سابق صدر قاضی علی شاہ، ہاری کمیٹی کے صدر خادم ملک، لیڈیز ونگ کی جنرل سیکریٹری عذرا جمال، یوتھ ونگ سٹی سکھر کے صدر اورنگزیب قریشی، سپاف سٹی سکھر کے صدر عامر نوناری سمیت ہاری کمیٹی، یوتھ ونگ، سپاف کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر یو سی 02 کے منتخب نمائندوں، سینیئر رہنماؤں، کارکنان اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ڈاکٹر ارشد مغل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اصل طاقت اس کی تنظیم سازی ہے۔ ایک مضبوط تنظیم ہی عوامی خدمت کو یقینی بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ کارکنوں کو یونین کونسل اور وارڈ سطح پر منظم کیا جائے تاکہ پارٹی کا پیغام ہر گھر تک پہنچ سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی جدوجہد کی علامت رہی ہے اور آج بھی نوجوان اور بزرگ کارکن اس جدوجہد میں شریک ہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی رابطے مزید بڑھائیں تاکہ پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جا سکے۔