November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔۔۔سیف نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کےصدر اور تاجر رہنما نعیم بدر رفیق قریشی اور ندیم بدر رفیق

IMG-20250924-WA0313

سکھر(بیورورپورٹ۔۔۔سیف نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن سکھر سٹی کےصدر اور تاجر رہنما نعیم بدر رفیق قریشی اور ندیم بدر رفیق قریشی نے حال ہی میں دستخط ہونے والے پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کو “تاریخی سنگ میل” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ دونوں بھائی ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور اس کامیابی کا عظیم سہرا وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ان کی پرعزم ٹیم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سر ہے ان کی کئی مہینوں کی انتھک محنت کی باعث پاکستان کو یہ کامیابی حاصل ہوئی، نعیم بدر رفیق قریشی نے اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے لیے “دور رس اثرات” کے ساتھ “اہم سنگ میل” قرار دیا، نعیم بدر رفیق قریشی نے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا، خطے میں مزید امن اور استحکام کو فروغ دے گا، اور نجی شعبے کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی اب زیادہ تعداد میں سعودی عرب کام کرنے کے لیے آسانی کے ساتھ جاسکیں گے، مسلم لیگی رہنما نعیم بدر رفیق قریشی نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعاون کو ادارہ جاتی شکل دیتا ہے جس کے لیے اس معاہدے نے ایک پرجوش سیاسی حمایت حاصل کی ہے،نعیم بدررفیق قریشی نے اسے ایک “تاریخی اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدہ” قرار دیا جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے جذبات، دوستی، اور بھائی چارے کی تصدیق کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور بھائی چارے کے تعلقات کو وسعت دے گا