November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔۔۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) 15 سو سالہ جشن ولادت باسعادت کی خوشی میں محافل میلاد کا سلسلہ جاری

IMG-20250924-WA0312

سکھر (بیورورپورٹ۔۔۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) 15 سو سالہ جشن ولادت باسعادت کی خوشی میں محافل میلاد کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں علیواہن کی جامع مسجد مصطفائی میں محفل میلاد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کا انعقاد ہوا جسکی صدارت حافظ قاری منصور احمد نے کی علامہ مولانا محمد رمضان نےخصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرور کائنات حضور پر نور، رحمت عالم کی بعثت کا اہم مقصد دنیا میں امن و امان، اخلاق و کردار، حسن سلوک قائم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کی کامیابی اس میں مضمر ہے کہ ہم احکام الہی اور سنت رسول کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں انہوں نے کہا کہ محبت و عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہمارے مسائل کے لئے اکسیر دوا ہے ۔ ہم بڑے خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالی نے ہمیں آقا دوجہاں رحمت العالمین حضرت محمد مصطفى صلى اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا اور ہم اپنی قسمت پر جتنا بھی ناز کریں کم ہے محفل میلاد سے مولانا مفتی محمد ابرار سعیدی ۔مولانا حامد رضا حسینی نے بھی خطاب کیا جنید عطاری۔ذیشان حسینی ۔عادل احمد چشتی نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کئے اس موقع پر سینر صحافی امجد عباسی شہزاد پہنور راشد عباسی عامر شاہ ساجدمغل عابدمغل سعید اختر عباسی وحید احمد عباسی نعمان مغل راشد مغل صابر سومرو محمد احمد ۔ارشد عباسی عدنان عباسی نے شرکت کی