سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر 18 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر 18 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز) ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر سکھر پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 18 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سالہ پٹ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد قبل ابیپوٹو کے قبضے سے 1100 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ نے خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جوا کے مختلف کھیلوں کا سامان، آکڑا پرچی بکس، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں سراج علی، محمد سچل، محمد شریف، علی گوہر، محمد یاسین، عمر فراز، شاہد احمد، عبدالنبی اور جمیل احمد شامل ہیں۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے جوئے اور منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جوا کے مختلف کھیلوں کا سامان، آکڑا پرچی بکس، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں محمد شاہد پٹھان، محمد علی مغل، محمد اسلم ملک، منیش دیوان، سلمان میرانی اور عبداللہ ملک شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایک علیحدہ کارروائی میں ملزم حامد رضا چاچڑ کے قبضے سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں، جس کے خلاف 3/4 PEHO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ آباد نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک جواری ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ظہیر خروس کے قبضے سے جوا کھیلنے کا سامان، آکڑا پرچی بکس اور نقدی برآمد ہوئی۔ اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے مزید تیز رفتار کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دی۔