November 1, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ ()ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نے جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں شوتو کان کراٹےاورتائیکوانڈو کے مقابلہ جات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی جشن آزادی نشان طریقے سے مناتی ہیں، 14

IMG-20240814-WA0289

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ ()ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اشفاق نے جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں شوتو کان کراٹےاورتائیکوانڈو کے مقابلہ جات کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی جشن آزادی نشان طریقے سے مناتی ہیں، 14 اگست کا دن ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم بھی اس دن کو منانے کے لیے جوش و خروش سے مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ہر شعبہ میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کے لیے عملی طور پر جدوجہد کریں، اس موقع پر سنٹر آف ایکسی لینس اور تائیکوانڈوکے کھلاڑی، انسٹرکٹرز اور شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، شوتو کان کراٹےاورتائیکوانڈو کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی، بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کے اختتام پر سنٹر آف ایکسیلنس کے کھلاڑیوں میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔