ناظرین اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے آپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر زیدی جی نصیر زیدی کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو
ناظرین اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے آپ ڈیٹ کر رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر زیدی جی نصیر زیدی کیا اپ ڈیٹ دے رھے ھو
سکھر۔: آل کھوکھر آرگنائزیشن روپڑی سکھر کے سرپرست عبد المجید کھوکھر کی مقامی ہوٹل آمد پر تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنان کی جانب سے ان کا پرُتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اجرک ٹوپی پھولوں کے ہار پہنائے گئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور گرمجوش نعرے بازی کی گئی۔
تقریب کے دوران 12 رکنی آرگنائزر کمیٹی نے سرپرست اعلیٰ عبد المجید کھوکھر کو تنظیم کی کارکردگی اور برادری کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر مشتمل تفصیل اور کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست عبد المجید کھوکھر نے کہا کہ برادری کو درپیش درپیش درپیش مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام افراد کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ باہمی اتحاد، اتفاق اور تنظیم ہی سے برادری کے مسائل کو مؤثر انداز میں حل کیا جا سکتا ہے۔تقریب میں تنظیم کے سابقہ عہدیداروں، ممبران اور برادری کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔