رنگپوربگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض
رنگپوربگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپورر بگھور میں جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے طلبہ کے مختلف مضامین کا ٹیسٹ لینے کے سنٹر کا خصوصی دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی ای او فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی ظہیر عباس بھٹی نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور کے ہونہار طلبہ محمد فضیل ، محمد حسنین اور اور دیگر طلباء کلاس ہذا کی اردو میں خوبصورت لکھائ کی شاندار الفاظ میں پذیرائی کی ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک عامر محمود اولکھ بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک نے کلاس انچارج محمد شہزاد اقبال بھٹی ، اردو مضامین کے ٹیچرز نور الہی اور جبار اقبال کو تعریفی اسناد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال نے ڈی ای او فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی کو صوبائی لیول پر پوزیشن ہولڈر متعلم سکول ہذا محمد فضیل کی حسن کارکردگی کے بارے میں بھی بریف کیا جس پر ڈی ای او خوشاب نے اس ہونہار بچے کی انعام و اکرام کے ساتھ بھرپور حوصلہ افزائ کی بھی ہدایت کی۔