سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ان لاہین نءوز سکھر: فخرِ سندھ ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ ریاض حسین لغاری کے وژن ’’محفوظ سندھ، مضبوط
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ان لاہین نءوز
سکھر: فخرِ سندھ ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ ریاض حسین لغاری کے وژن ’’محفوظ سندھ، مضبوط پاکستان‘‘ کے تحت سول ڈیفنس وارڈن سروس کو مزید فعال، منظم اور متحرک بنانے کے سلسلے میں خواتین کی شمولیت کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس وارڈن سروس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان نے اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں سول ڈیفنس وارڈن سروس میں خواتین کی بھرپور شمولیت، عوامی آگاہی، سماجی خدمت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خواتین کو تربیت فراہم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صرف ضلع سکھر ہی نہیں بلکہ سندھ بھر میں خواتین کو سول ڈیفنس وارڈن سروس کا حصہ بنانے کے لیے مشترکہ طور پر مؤثر کردار ادا کیا جائے گا، تاکہ خواتین بھی باقاعدہ سول ڈیفنس یونیفارم زیب تن کرکے خدمتِ خلق، انسانی جانوں کے تحفظ، فائر سیفٹی، ابتدائی طبی امداد، قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں اپنی صلاحیتوں اور خدمات کا عملی مظاہرہ کرسکیں۔ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خواتین معاشرے کا ایک اہم اور باصلاحیت حصہ ہیں، ان کی شمولیت سے سول ڈیفنس کی عوامی خدمت، آگاہی اور رضاکارانہ سرگرمیوں کو نئی توانائی ملے گی۔ بالخصوص خواتین، بچیوں، تعلیمی اداروں اور گھریلو سطح پر حفاظتی شعور اجاگر کرنے میں خواتین وارڈنز اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ڈاکٹر سعید اعوان نے اس وژن اور عزم کا اعادہ کیا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ ریاض حسین لغاری کی بہترین قیادت میں وارڈن سروس کو ایک مضبوط، منظم اور فعال رضاکار فورس بنانے کے لیے تمام سماجی، فلاحی اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔