November 1, 2026

*اوکاڑہ ،،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( )ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے یوم آزادی کے موقع پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ملحقہ پارک میں پودے لگاتے ہوئے ضلع بھرمیں بھرپور

IMG-20240814-WA0288

*اوکاڑہ ،،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( )ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے یوم آزادی کے موقع پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ملحقہ پارک میں پودے لگاتے ہوئے ضلع بھرمیں بھرپور شجرکاری کے عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر ایم پی اے غلام رضا ربیرہ، ڈی پی او طارق عزیز سندھو، صدر بار راؤ محمد اشرف،جنرل سیکریٹری بار بدر ذوالقرنین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ سورٹھ مبشر نے پارک میں کثیر تعداد میں پودے لگائے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر کے ہمراہ ضلع کونسل،میاں زمان پارک اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول،گورنمنٹ ستلج گرلز ستلج ہائی سکول،گورنمنٹ ستلج بوائز ہائی سکول،ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتا ل سٹی،بنیادی مرکز صحت ون فور ایل میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیر تعداد میں شجرکاری کرنا ہوگی، پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم وطن عزیز کو خوبصورت سرسبز و شاداب بنانے کے لیے پودے لگائیں گے تاکہ ماحول کو صاف اور معطر کیا جا سکے اور موسمی تبدیلیوں پر قابو پایا جا سکے، تمام محکموں کی جانب سے یوم ازادی کے موقع پر مجموعی طور پر ضلع بھر میں 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں ان پودوں کی آبیاری اور نگہداشت بھی کرنا ہوگی تاکہ شجر کاری مہم کے یہ پودے بہتر انداز میں پروان چڑھیں اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کریں۔