امتِ مسلمہ آج ایک عظیم روشنی سے محروم ہوگئی۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
امتِ مسلمہ آج ایک عظیم روشنی سے محروم ہوگئی۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
ریاض کی شاہی مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ابھی کچھ دیر قبل نماز جنازہ ادا کی گئی ۔
اس کے علاوہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔
مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخؒ نے بینائی سے محروم ہونے کے باوجود قرآن و سنت کا چراغ پوری دنیا میں روشن رکھا۔ وہ عمرِ بھر تقریباً 35 سال حج کے دوران خطبہ دیتے رہے، جہاں ان کے پیغامات اتحاد، تقویٰ اور اصلاح کا درس دیتے تھے۔
ان کا دل علم اور حکمت کا خزانہ تھا، زبان نصیحت اور خیرخواہی کا ذریعہ اور ساری زندگی دین کی خدمت میں گزاری۔ ان کی وفات سے امت ایک سچے رہبر اور مخلص عالم سے محروم ہوئی۔
اللہ تعالیٰ ان کی خدمات قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے اور ان کی مغفرت فرمائے ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے
آمین ثم آمین یارب العالمین