November 1, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( ) ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ہم نے اپنے آباؤ اجداد کی بے پناہ قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا ہے اور ان کی بے مثل قربانیاں ہم سے تقاضا کرتی ہیں کہ ہم وطن عزیز کی ترقی اور

IMG-20240814-WA0287

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( ) ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ہم نے اپنے آباؤ اجداد کی بے پناہ قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا ہے اور ان کی بے مثل قربانیاں ہم سے تقاضا کرتی ہیں کہ ہم وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے شبانہ روز کاوشیں کریں، یہ باتیں انہوں نے ڈی سی آفس میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان، ایم پی اے غلام رضا ربیرہ، ڈی پی او طارق عزیز سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد طاہر، صدر بار راؤ محمد اشرف، جنرل سیکریٹری بار بدر ذوالقرنین، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا سورٹھ مبشر، سی ای او ایجوکیشن وزیر احمد آغا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،میاں علی حسن سمیت دیگر محکموں کے افسران، علمائے کرام، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، تقریب کا آغاز سائرن بجا کر کیا گیا اور 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ایم این اے ریاض الحق جج، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان، ایم پی اے غلام رضا ربیرہ اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے پرچم کشائی کی، اس دوران پولیس، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی بھی پیش کی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کی انتھک محنت اور لازوال جدوجہد کے ذریعے دنیا کے نقشے پر سب سے بڑی اسلامی ریاست معرض وجود میں آئی، ہمارا فرض ہے کہ ہم قومی پرچم کی سربلندی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات ایک کرتے ہوئے خلوص دل سے محنت کریں اور اس کو اقوام عالم میں منفرد مقام دلانے کے لیے زندگی کے ہر شعبہ میں جدوجہد کریں، تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کی 77 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔