بہاولپور فیڈرل لینڈ کمشنر کی ملکیتی زمین پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق محمد حنیف ولد مہر قادر بخش قوم سیال نے جاگیر
بہاولپور فیڈرل لینڈ کمشنر کی ملکیتی زمین پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق محمد حنیف ولد مہر قادر بخش قوم سیال نے جاگیر مامون آباد، موضع ڈیرا عزت، بستی آگڑا بنگلہ کے علاقے میں تقریباً 9 ایکڑ 4 کنال سرکاری رقبہ پر ناجائز طور پر کالونی قائم کر کے فروخت کر دیا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اس غیر قانونی اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قبضہ ختم کرا کے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔