October 28, 2026

فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا،اسرائیل،امریکہ کو سخت تشویش

Screenshot_2025-09-22_192307

فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا،اسرائیل،امریکہ کو سخت تشویش
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے تاریخی اعلان کیا ہے کہ فرانس اب فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرتا ہے
صدر میکرون نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے اور فرانس اس راستے کی کھلی حمایت کرتا ہے

صدر میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس کا یہ فیصلہ محض علامتی نہیں بلکہ ایک اصولی مؤقف ہے تاکہ فلسطینی عوام کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ ان کی خودمختاری اور ریاستی تشخص عالمی برادری تسلیم کرتی ہے فلسطین کی ریاستی حیثیت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو بھی اپنے ادارے مضبوط کرنے ہوں گے اور شدت پسند گروہوں کو ( حماس) ہتھیار ڈالنے چائیے

امریکہ اور اسرائیل نے فرانس کے اس اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے امن عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہ تاہم عرب اور مسلم ممالک نے اس فیصلے کو خوش آئند اور تاریخی قرار دیا ہے

یاد رہے کہ دنیا کے ایک سو سے زائد ممالک پہلے ہی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر چکے ہیں مگر فرانس کا یہ فیصلہ یورپ کے اندر نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے اور مستقبل میں یورپی یونین کی اجتماعی پالیسی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے
کبھی فرانس بھی برطانیہ امریکہ کا معاون تھا ناجائز ریاست اسرائیل بنانے میں
#قصوریات