October 28, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار چھوٹا لاری اڈا پرانا شمع سینما روڈ بڑا لاری

Screenshot_2025-09-22_192307

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار چھوٹا لاری اڈا پرانا شمع سینما روڈ بڑا لاری اڈا ریلوے پھاٹک لکڑی منڈی میں گزرنا محال ہو گیا ہے برے لاری اڈے پر اور چھوٹے لاری اڈا پرریلوے پھاٹک پر ریلوے کی جگہ کرائے پر بیٹھے فروٹ فروش سبزی فروش گوشت فروخت کرنے والے سڑک کے اوپر بیٹھے ہیں صبح اسکول ٹائم اور اسکول چھٹی ٹائم سارا راستہ بلاک ہو جاتا اسکول کے بچے بچیاں پیدل نہیں گزر سکتے جب انکو کہا جاتا ہے تو کہتے ہیں ہم ریلوے کو کرایہ دیتے ہیں لڑنے جھگڑنے کو اتے ہیں پورے شہر کی خوبصورتی ناجائز تجاوزات نے ختم کر رکھی ایک وقت تھا کہ سڑکیں اور بازار کھلے ہوتے تھے اب تو جیسے وقت کے ساتھ ساتھ سکڑ گئے ہوں انتظامیہ وقتی کاروائی کرتی ہے پھر وہی گھوڈا وہی میدان والا حساب ہو جاتا ہے ڈی سی بہاولنگر اس صورتحال کا از خود نوٹس لیں