خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں کا خصوصی دورہ کیااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں کا خصوصی دورہ کیااس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، انفورسمنٹ آفیسر سعد شعیب سرور، ایکسیئن ہائی وے ودیگر متلقعہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے خوشاب ،جوہرآباد ،سرگودہا روڈ بنائی جانے والی مین روڈ سڑک کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب کو ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، اورمحکمہ ہائی وے کے افسران نے جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جوہرآباد خوشاب اور سرگودہا روڈ کی سڑک ودیگر ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے ناقص میٹریل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔سڑک کی تعمیر میں پائیدار میٹریل استعمال کیا جائے اور مقررہ مدت میں تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے خوشاب نیو لاری اڈا میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا علاوہ ازیں مدھوال چوک سرگودہا روڈ،شیل پمپ، کٹھہ چوک ودیگر ایریاز میں صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ستھرا پنجاب کے افسران کو خوشاب شہر ودیگر ایریاز میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی انفورسمنٹ آفیسر سعد شعیب سرور کو تجاوزات ختم کرنے کے احکامات جاری کئے بعد ازاں فروہ عامر نے ڈی پی ایس آڈیٹوریم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، ڈی پی ایس سکول جوہر آباد کی پرنسیپل مہر صلاح الدین موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے آڈیٹوریم میں شجر کاری کے حوالے سے لگائے گئے پودوں کا جائزہ لیا اور آڈیٹوریم کی صفائی ودیگر انتظامات بارے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہرآباد ،ہڈالی میانوالی روڈ پر گرین بیلٹ کا بھی دورہ کیا اور محکمہ فاریسٹ کی جانب سے گرین بیلٹ پر خوبصورتی کے لیے لگائے گئے پودوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نےکہاکہ وزیر اعلی ق پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ضلع خوشاب کو سرسبز و شاداب اور صفائی کے حوالے سے ماڈل کے طور پر بنانا ہے لہذا کسی کام میں تاخیر، غیر معیاری اور غفلت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔