مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے پبلک فورم کے انچارج ملک محمد خالد اعوان کی مٹھ ٹوانہ چک ڈھلیاں والا آ مد ۔
مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کے پبلک فورم کے انچارج ملک محمد خالد اعوان کی مٹھ ٹوانہ چک ڈھلیاں والا آ مد ۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے پرتپاک استقبال ۔اس موقع پر ملک حاجی آ حمد ڈھلی، حافظ محمد رمضان ڈھلی ،ملک محمد وارث ڈھلی اور ملک عامر چھینہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کےدوران سیاسی اور سماجی اموار پر تبادلہ ءخیال کیا گیا۔ ملک محمد خالد اعوان نے عوامی وفود سے مخاطب ہوتے ہوءے کہا کہ اجتماعی علاقائ تعمیروترقی کا محورومقصد ہے ۔ انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئ کسر اٹھا نہیں رکھی جاءے گی۔ انہوں نے علاقائ مسائل کے حل کی پوری یقین دہانی کرائی۔ عوامی وفود نے ان کا تہ دل سے شکریہ اداکیا۔