خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب کے ویژن، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور,
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب کے ویژن، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور, ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور آر پی او سرگودھا رینج محمد شہزاد آصف خان کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول خوشاب میں جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر کا افتتاح کردیا۔
اس جدید سہولت کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ اور مؤثر ڈرائیونگ تربیت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ سڑکوں پر زیادہ ذمہ داری اور مہارت کے ساتھ گاڑی چلا سکیں،ڈی پی او خوشاب
ڈی پی او خوشاب کا کہنا ہے کہ خوشاب کی عوام اس جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خوشاب سید قمر نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول خوشاب سے استفادہ حاصل کریں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیشہ ورانہ انداز میں ڈرائیونگ سیکھیں۔