لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر انصاری کی قیادت میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹر کے وفد کی گورنر پنجاب
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر انصاری کی قیادت میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹر کے وفد کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ کےحوالے سےخصوصی ملاقات ۔ اس موقع پر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے حوالے سے گفتگو، یونین کے اغراض و مقاصد اور اہداف پر گورنر پنجاب کو بریفینگ دی گئی۔
گورنر پنجاب نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے سیلاب کے دوران میڈیکل کیمپس اور امدادی سامان اور راشن تقسیم کرنےکی تعریف کی گئ۔
گورنر پنجاب نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ لگانے کے اقدام کو سراہا۔ خصوصی طور پر چیئرمین زبیر احمد انصاری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ لکھاریوں نے بھی ملک کی ہنگامی صورتحال میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ہم سب کو ایک ہو کر اس مشکل گھڑی سے نپٹنا ہے۔ گورنر پنجاب نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ملاقات کرنے والے ممبران و عہدیداران کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے، میڈیکل کیمپس لگانے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا۔
گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں ممبران و عہدیداران میں چیئرمین زبیر احمد انصاری، سپریم کونسل ممبر ریحانہ عثمانی، جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی، سینئر نائب صدر فاطمہ شیروانی، نائب صدور ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ، میاں محمد اصغر بھٹی، صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی، جنرل سیکرٹری پنجاب رانا سلمان عارف، یوتھ ونگ صدر فلک زاہد، میڈیا انچارج رشنا اختر، صدر خواتین ونگ لاہور نبیلہ اکبر ، نائب صدر لاہور تحریم قاضی، لیگل ایڈوائزر مریم چوہدری، زاہدہ پروین، عاصم لطیف چودھری،ضماد گریوال، سجاد علی بھنڈر، حافظ زبیر احمد، ایگزیکٹو ممبرز لاہور سے فرزانہ چوہدری، رابعہ عظمت، حنا یاسمین ، بشریٰ نواز ، صفیہ خاتون اور میرب شامل تھے۔ قبل ازیں
گورنر پنجاب کی جانب سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے عہدیداران و ممبران کا استقبال کیاگیا جبکہ
انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے انہیں پھول بھی پیش کیے گئے۔
آخر میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چئیرمین زبیر احمد انصاری کی جانب سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور
گورنر پنجاب کی جانب سے بھی چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔