October 28, 2026

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ورکرز کی ٹریننگ

IMG-20250923-WA0240

بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ

اوکاڑہ۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے ورکرز کی ٹریننگ

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ایم سی ہال میں منعقدہ ٹریننگ سیشن کا جائزہ لیتے ہوئے ورکرز سے خطاب کیا

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز سمیت اربن یونٹ کی افسران بھی موجود تھے

اربن یونٹ کی 91 ورکرز نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ورکرز کو سیلاب متاثرہ علاقوں کے سروے کے لیے محنت اور دیانت داری سے کام کرنے کی ہدایت کی

حکومت پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید

حکومتی ہدایات کے مطابق سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے فوری کام کا آغاز کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر

سیلاب متاثرہ علاقوں میں فصلوں اور لوگوں کے گھروں کو نقصانات پہنچے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر

حقائق کے مطابق نقصانات کے درست تعین کے لیے خصوصی احتیاط برتی جائے۔ ڈپٹی کمشنر

سروے کے دوران میرٹ کی بنیاد پر شفاف ڈیٹا مرتب کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر

تمام ورکرز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تمام ورکرز عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اقدامات کریں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید