October 28, 2026

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف۔ سید۔ نصیر حسین زیدی سکھر۔جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کا سالانہ مجلس عاملہ کا پروگرام 19 اکتوبر اور روحانی

Screenshot_2025-09-23_155924

سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف۔ سید۔ نصیر حسین زیدی
سکھر۔جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کا سالانہ مجلس عاملہ کا پروگرام 19 اکتوبر اور روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر کا یوم تاسیس گولڈن جوبلی کا پروگرام 4 اکتوبر کو منعقد ہوگا اس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جماعت اصلاح المسلمین،جمعیت علماء طاہریہ اور روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر کا اجلاس المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا سکھر میں صوبائی پریس سیکرٹری ڈاکٹر سعید اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ ہمارے قائد و رھبر فخر انسانیت سجن سائیں کا پیغام امن و محبت پوری دنیا کے لوگوں کے دلوں پر چھا گیا ہے اپنے تو اپنے غیر بھی سجن سائیں کے مشن سے استفادہ حاصل کر رہےہیں آج کے دور میں سجن سائیں اتحاد بین المسلمین کے حقیقی معنی میں داعی ہیں تعلیم یافتہ صحت مند سر سبز و شاداب و مستحکم پاکستان کے لئے سجن سائیں کا تعلیمات اکسیر دوا ہیں اس موقع خلیفہ محمود علی میمن،خلیفہ حسیب احمد،خلیفہ حافظ اعجاز احمد،خلیفہ میر محمد عباسی، حافظ عظمت اللہ میمن،اصف راجپوت،علی خان عباسی،صبغت اللہ میمن،حافظ محمد عمر،تاج محمد لکھن،منور علی کھوسو،رضوان مصطفی،رؤف میمن،ریحان میمن،فیضان الحسنین سمیت دیگر عھدیدران موجود تھے