October 27, 2026

*میونسپل کمیٹی شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام* *فلٹریشن پلانٹ عدم توجہ کے باعث بند شہریوں کا کمشنر ملتان اور وزیراعلی پنجاب سے کارروائی کامطالبہ*

Screenshot_2025-09-22_192307

*میونسپل کمیٹی شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام* *فلٹریشن پلانٹ عدم توجہ کے باعث بند شہریوں کا کمشنر ملتان اور وزیراعلی پنجاب سے کارروائی کامطالبہ*

میلسی(محمدمختارسولگی ) اندرون شہر میلسی میں قائم فلٹریشن پلانٹ میونسپل کمیٹی کی انتظامی نااہلی کے باعث بند پڑےہیں۔ جو فعال ہیں ان کو چند گھنٹے کھلارکھاجاتاہے۔ میونسپل کمیٹی کے عقب میں قائم فلٹریشن پلانٹ کے اقات کار محدود کئے جانے کےبعد کاروباری مراکز میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ جمنیزیم اور جنازہ گاہ کے قریب نصب پلانٹ غیرفعال پڑے ہیں۔ میلسی شہر میں زیر زمین پانی زہریلا ہوچکا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی بنیادی ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہے۔
شہریوں نے کمشنرملتان عامرکریم خان اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے میلسی شہر میں فلٹریشن پلانٹ کی تعداد بڑھانے اور میونسپل کمیٹی کی حانب سے فلٹریشن پلانٹ غیرفعال کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کیاہے.