October 28, 2026

مصیبت میں اذانیں دینا۔ کیا یہ قرآن یا حدیث سے ثابت ہے؟ بدھ 23 ستمبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

Screenshot_2025-09-20_063411

مصیبت میں اذانیں دینا۔ کیا یہ قرآن یا حدیث سے ثابت ہے؟

بدھ 23 ستمبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

قرآن مجید میں مصیبت یا آفات میں اذان دینے کا کوئی حکم نہیں۔ قرآن نے اذان کو صرف نماز کی دعوت کے طور پر بیان کیا ہے:

> “اور جب تم نماز کے لیے اذان دو تو وہ (منافقین) اس کو ہنسی اور کھیل بناتے ہیں۔”
(سورہ مائدہ: 58)

احادیث میں اذان کا مقصد صرف نماز کے لیے بلانا ہے۔ البتہ کچھ روایات میں آتا ہے کہ:

جانوروں یا جنات کے شر سے بچنے کے لیے اذان دینے کا ذکر ہے۔ (مسند احمد، سنن ابی داود)

ایک روایت میں ہے کہ جب آگ لگی ہو تو اذان دینے سے اللہ تعالیٰ عذاب کو ہٹا دیتا ہے (یہ روایت محدثین کے نزدیک ضعیف ہے)۔

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں شرک و بدعات سے محفوظ فرما۔
اور خالص دین محمدی پر ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین