نبی کــریم ﷺ پر درود پڑھنے کے فــضائل اور نہ پڑھنے کی وعید (قسط دوئم) منگل 23 ستمبر 2025 تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
نبی کــریم ﷺ پر درود پڑھنے کے فــضائل اور نہ پڑھنے کی وعید (قسط دوئم)
منگل 23 ستمبر 2025
تلخیص:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*علامہ ابن قیم ؒ نے درود شریف پڑھنے کے ۳۹ فوائد ذکر کئے ہیں ،ان میں سے چند اہم فوائد یہ ہیں :*
*حضـــــــرت ابی بن کعب ؓ بیـان کـرتے ہیں کہ انہوں نے کہا*
*’’اے اللہ کے رســـول ﷺ!*
* میـں آپ ﷺ پر زیـادہ درود پڑھـتا ہوں ، تو آپ ﷺ کا کیا خــیال ہے کہ میں آپ ﷺ پر کتنـا درود پڑھـوں ؟ آپ ﷺ نے فـرمـــــایا*
*مَــا شِئْتَ “جتنا چـــاہو” میں نے کہا : چــــــوتھا حصہ؟*
*آپ ﷺ نے فـرمــایا:*
*مَا شِئْتَ ، فَـإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
*جتنا چــاہواور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمــہارے لئے بہتر ہے۔*
*میں نے کہا : آدھــا حصـہ ؟ آپ ﷺ نے فـرمــــــایا:*
*مَا شِئْتَ ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
*جتنا چـــــاہو اور اگـر اس سے زیادہ پڑھـو گے تو وہ تمہـــارے لئے بہتـر ہے۔ میـں نے کہا : دو تہــــائی؟*
آپ ﷺ نے فـرمـــایا:
*مَا شِئْتَ فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ*
*جتنا چــــاہـو اور اگر اس سـے زیادہ پڑھــو گے تو وہ تمہــارے لئـے بہتـر ہے۔*
میں نے کہا : میں آپ ﷺ پر درود ہی پڑھـتا رہوں تو ؟
*آپ ﷺ نے فـرمــــــایا:*
*إِذًا تُکْفٰی ہَمَّکَ، وَیُغْفَرُ لَکَ ذَنْبُکَ تب تمھیں*
*تمھاری پریشانی سے بچــا لیا جائے گا اور تمھارے گناہ مـــعاف کر دئیے جائیں گـے۔*
*ایک روایت ہے میں ہـے:*
*إِذَنْ یَکْفِیْکَ اﷲُ ہَمَّ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃ*ِ
*تب تمھیں اللہ تعالیٰ دنیا وآخـــــــرت کی پریشانیوں سے بچـا لے گا۔*
*ترمـذی۲۴۵۷،وصحیحہ الالبانی*
*روزِ قیامت نبی کــریم ﷺ کے سب سے زیادہ قــــــریب وہی ہو گا جو سب سـے زیادہ آپ ﷺ پر درود شریف بھیجتا تھا۔*
*حضــــــرت ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ*
*رســـول اکرم ﷺ نے فـرمــــــایا:*
*أَوْلَی النَّـاسِ بِیْ یَـوْمَ الْـقِیَامَـۃِ أَکْثَـرُہُمْ عَلَیَّ صَــــلاَۃً*
*قیامت کے دن لوگــوں میـں سے سب سے زیادہ میـرے قـــریب وہ ہو گا جو سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیــجے گا۔(رواہ الترمذی وابن حبان
*درود نہ پڑھنے پر وعیـد*
*جـب نبی کـــریم ﷺ کا ذکر کیا جـــــائے تو ذکـرکرنے اور سننے والے دونوں کو آپ ﷺ پر درود بھیــجنا چـــاہیے۔*
*نبی کـــــریـم ﷺ کا ارشـــاد ہے*
*رَغِـــمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ*
*’’اس آدمی کی ناک خـــاک میـں ملے جس کے پاس میـــرا ذکر کـیا گیا اور اس نے مـــجھ پر درود نہ بھیـجا۔
ترمـذی:۳۵۴۵۔وصحیحہ الالبانی
نیز آپ ﷺ ارشاد فـرمـایا
اَلْبَــخِیْلُ الَّذِیْ مَنْ ذُکِرْتُ عِنْدَہُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیَّ
بـــخیل وہ ہے جس کے پاس میـرا ذکر کیا جــائے اور وہ مـجھ پـر درود نہ بھیــجے۔
(ترمـــذی:۳۵۴۶۔وصحیحہ البانی)
*حضـــــرت ابـن عباسؓ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ*
*نبـی کــــریم ﷺ نے ارشـاد فــــــرمـایا*
مَـــنْ نَسِیَ الصَّـــلاَۃَ عَلَیَّ خَطِیَٔ طَـرِیْقَ الْجَنَّۃِ
جــــــو شخص مجـھ پر درود بھیجنا بھــول جائے وہ جنت کے راستے سـے ہٹ گـیا۔
صحیح الجامع للألبانی : ۶۵۶۸
آخر میں اللہ رب العزت سے دعاء ہے کہ
وہ ہم سب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام حقوق ادا کرنے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کرنے کی توفیق دے۔
اور روزِ قیامت ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور آپ کے ہاتھوں حوضِ کوثر کا پانی نصیب کرے۔ آمین
میری دعاء
اے اللہ: مجھ پر تیرے بہت سے حقوق ہیں ان معاملات میں جو میرے اور تیرے درمیان ہیں اور بہت سے حقوق ہیں ان معاملات میں جو میرے اور تیری مخلوق کے درمیان ہیں
اے اللہ! ان میں سے جن کا تعلق صرف تیری ذات سے ہو ان کی کوتاہی کی مجھے معافی دے اور جن کا تعلق مخلوق سے بھی ہو ان کی فروگذاشت کی معافی کا تو ذمہ دار بن جا۔ اے اللہ مجھے رزق حلال عطا فرما اور فرمابرداری کی توفیق عطا فرما کر اپنے فضل سے بہرہ مند فرما کر اپنے سوا دوسروں سے مجھے مستغنی کر دے
اے وسیع مغفرت والے، اے اللہ، بےشک تیری ذات بڑی عزت والی ہے اور اے اللہ تو بڑا با وقار ہے بڑا کرم والا ہے اور بڑی عظمت والا ہے معافی کو پسند کرتا ہے سو میری خطاؤں کو بھی معاف کر دے۔
یا اللہ تعالی میری سب دعاؤں کو شرف مقبولیت بخش۔
آمین یا رب العالمین
محتاج الدعاء
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at https://engineernazirmalik.blogspot.com
Cell: 0092300860 4333