October 28, 2026

بے لوث عوامی خدمت سے معمور، ملک وقاص احمد بگھور خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

IMG-20250912-WA0214(5)

بے لوث عوامی خدمت سے معمور، ملک وقاص احمد بگھور

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

قوموں کی ترقی اور معاشروں کی خوشحالی کا راز ہمیشہ ان شخصیات کی بدولت ہوتا ہے جو اپنی ذات سے بڑھ کر دوسروں کے لیے جیتی ہیں۔ وہ لوگ جو خدمتِ خلق کو اپنا نصب العین بناتے ہیں، درحقیقت معاشرے کے اصل معمار اور حقیقی رہنما کہلاتے ہیں۔ انہی درخشاں شخصیات میں سے ایک نام ملک وقاص احمد بگھور کا ہے، جنہوں نے عملی خدمت کے ذریعے عوامی دلوں میں منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ ملک وقاص احمد بگھور کا تعلق رنگپوربگھور سے ہے آپ یہاں کی بگھور فیملی کے قابل فخر سپوت ہیں۔ آپ کے بزرگوں کی علاقہ تھل کے لیے گرانقدرخدمات ہیں۔ ملک وقاص احمد بگھور ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے پبلک فورم کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت کی سے علاقہ تھل کی عوام کی بے لوث خدمت کےلیے نہ صرف بھور کوشاں ہیں بلکہ قابل رشک کردار ادا کرریے ہیں ۔ راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف) نے متعدد مرتبہ پاکستان ہاوس میں قائم پبلک سیکرٹریٹ کاوزٹ کیا اور ہر مرتبہ وہاں پر عوامی وفود کا رش دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر جب ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی تو سب لوگ کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے ملک وقاص احمد بگھور کے حسن سلوک ، ہر ایک پر انفرادی توجہ دینے ، ان کی خاطر مدارت کرنے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنے معترف نظر آئے اور یہ درحقیقت سب سے بڑی عوامی پذیرائ ہے جو کہ اصل میں بگھور گروپ کے لیڈر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے حسن انتخاب کی داد بھی ہے۔ قارئین محترم !
ملک وقاص احمد بگھور کی شخصیت اخلاص، عاجزی اور قربانی سے مزین ہے۔ وہ نہ صرف سیاست کے میدان میں متحرک ہیں بلکہ سماجی خدمت میں بھی پیش پیش دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد صرف اقتدار یا عہدہ نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت، ان کے مسائل کا حل اور معاشرے میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دن رات اپنے علاقے کے لوگوں کے درمیان موجود رہتے ہیں، ان کی خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں اور حقیقی معنوں میں مخلص اور فرض شناس کوآرڈینیٹر کا حق ادا کررہے ہیں۔ بقول شخصے:

خدمت کا یہ جذبہ ہے جو زندہ رکھتا ہے نام
ورنہ دولت و منصب کے سب قصے ہوتے ہیں عام

ملک وقاص احمد بگھور کی عوامی خدمت کسی دکھاوے یا نمود و نمائش کے لیے نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں سے ہے۔ یہی بے لوث رویہ انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے کیونکہ وہ بےلوث عوامی خدمت سے معمور ہیں ۔چاہے تعلیمی اداروں کی بہتری ہو، صحت کے منصوبے ہوں، کھیلوں کے میدان ہوں یا غریب و نادار افراد کی مدد—ملک وقاص احمد بگھور ہمیشہ صفِ اول میں نظر آتے ہیں۔ کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ:

چراغ بن کے اندھیروں میں روشنی کرتے ہیں
یہی وہ لوگ ہیں جو زندگی کرتے ہیں

ملک وقاص احمد بگھور کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ عوام کو محض ووٹ بینک نہیں سمجھتے بلکہ انہیں ایک خاندان کی طرح دیکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر قدم لوگوں کے اعتماد کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ علاقہ تھل اور علاقہ کدھی کے عوام بھی انہیں صرف ایک کوآرڈینیٹر نہیں بلکہ ایک مخلص خدمتگار کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔

یہ عزتیں یہ مقام خدمتِ خلق سے ہے
وگرنہ دنیا میں سب فسانۂ وقت سے ہے

آخر میں کہا جا سکتا ہے کہ ملک وقاص احمد بگھور کی شخصیت ہمارے معاشرے کے لیے روشنی کا مینار ہے۔ ایسے لوگ ہی حقیقی تبدیلی کے ضامن ہوتے ہیں۔ ان کی بے لوث خدمت آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کا کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور مقصد عوامی خدمت ہو تو کامیابی خود بخود قدم چومتی ہے۔

کامیاب وہی ہے جو خدمت کرے عوام کی
محبت سے بھر دے دل، اجالے کرے شام کی