نالے میں مبینہ چھلانگ لگا کر لاپتا خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا، شوہر گرفتار
نالے میں مبینہ چھلانگ لگا کر لاپتا خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا، شوہر گرفتار
گلشن اقبال کے برساتی نالے میں مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتا ہونے والی خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا،کچھ روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال، اسکاؤٹ کالونی میں برساتی نالے میں مبینہ طور پر 26 سالہ خاتون ڈاکٹر مشعل کریم کو تلاش نہ کیا جاسکا، پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں تھانہ مبینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور شوہر حسنین کو گرفتار کر لیا ہے۔
مدعی نے کہا داماد کا بینک میں کام کرنے والی ملازمہ کے ساتھ تعلقات تھے، حسنین میری بیٹی پر (تش دد) بھی کرتا تھا، بیٹی نے ذہنی اذیت میں آ کر نالے میں چھلانگ لگائی۔ایف آئی آر کے مطابق والد نے کہا واقعے پر داماد سے رابطہ کیا تو اس کا نمبر بند رہا اور وہ گھر سے بھی چلا گیا تھا، پتا چلا کہ حسنین واقعے کی معلومات کے باوجود بھی موقع پر نہیں پہنچا تھا۔
پولیس نے چند دن قبل بتایا تھا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب عینی شاہدین نے ڈاکٹر مشعل کو نالے میں کودتے دیکھا تھا۔ جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا، ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں کی جانب سے کئی دن تک تلاش کے مشعل کو تلاش نہیں کیا جاسکا!