November 1, 2026

بہاولنگر (13 اگست 2024)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ہدایات کے مطابق ضلع بہاولنگر کی انتظامیہ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حیسن

20240810_213131

بہاولنگر (13 اگست 2024)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ہدایات کے مطابق ضلع بہاولنگر کی انتظامیہ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حیسن و اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ پودے لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے وایڈالالف پارک میں پودا لگایا پودوں کو پانی دیا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت انسانی زندگی کی بقاءاور اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہیں ، سرسبز اور شفاف ماحول شجرکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ ضلع بھر کے تمام اداروں، پارکس ، سرکاری و پرائیویٹ سکولوں و کالجوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگانا ہوگا۔ پودا لگانے کے بعد ہمیں اس پودے کی نگہداشت کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہو گا۔ تاکہ وہ پودا درخت بن کر ماحول کی سموگ اور فضائی آلودگی سے بچاو کا باعث بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت ضلع بھر میں مختلف نوعیت کے ہزاروں نئے پھل دار اور پھول دار پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گرم ماحول کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب زمین کا تحفہ دیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ جس جذبے سے پودے لگائے جارہے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کی نگہداشت کی جائے تاکہ انہیں پروان چڑھا کر کاوشوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

You may have missed