بہاولنگر۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کو شایان شان سے منانے کیلئے متعلقہ ادارے حکومت پنجاب کی ہدایات پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں
بہاولنگر۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کو شایان شان سے منانے کیلئے متعلقہ ادارے حکومت پنجاب کی ہدایات پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں، حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، متعلقہ ادارے یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کو احسن انداز میں منانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں اور وضع کردہ گائیڈ لائنزکے تحت جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کریں، یہ باتیں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد قیوم قدرت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ظہور حسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے بارےمیں آگاہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ 13 اگست کی رات کو شاندار آتش بازی کا مظاہر ہ کیا جائے گا، سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا اور قومی پرچم بھی لگائے جائیں گے، اس سلسلہ میں قومی پرچم کی حرمت کا تقدس کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، مختلف مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات سے متعلق فلیکسز اور بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہاکہ جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں تمام محکمے جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کریں۔
مزید یہ بھی بتا یا گیا کہ 14اگست کو جشنِ آزادی کی مر کزی تقریب میونسپل کمیٹی بہاولنگر کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔07بجکر 59منٹ پر سائرن بجا یا جا ئے گا جبکہ ٹھیک آٹھ بجے پر چم کشائی کی جا ئے گی اور پو لیس کا چاک وچوبند دستہ سلا می دے گا۔مزید برآں اسی روز ضلع بھر میں 13 لاکھ سے زائد پودے لگا ئے جا ئیں گے اور سپورٹس جمنیزیم میں کھیلوں کے مختلف مقابلہ جات ہونگے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کوجوش وخروش اور ملی جذبہ سے مناتی ہیں۔ انھوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی جشن آزادی کے تما م پروگرامز کو شایان شان طریقے سے منا نے کے سلسلہ میں تما م انتظامات کو بروقت مکمل کیا جا ئے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں بھی جشنِ آزادی کے پروگرامز کو بھرپور ملی جذبے سے کرائے جائیں۔