خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )77ویں یوم آزدی کے موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی پر چم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال اور ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کو خوش آمدید کہا اور
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )77ویں یوم آزدی کے موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی پر چم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال اور ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔اس موقع پرڈی پی او تو قیر محمد نعیم،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان،ایم پی اے ملکحمد آصف بھاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی کے علاوہ ریسکیو،پولیس،تمام محکموں کے افسران اور ممبران،اسا تذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ صبح 7:58پر دو منٹ کیلئے سائر ن بجایا گیا اور 8 بجے پرچم کشائی کی گئی۔اس موقع پر پولیس دستے اور ریسکیو 1122 نے سلامی دی اور تمام سول سوسائٹی و طلبہ و طالبات احتراماکھڑے ہو ئے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ اس موقع پر طالبات نے ملی نغمے،ٹیبلوز اور تقاریر پیش کر کے وطن سے اپنی محبت کااظہار کیا جن کو حاضرین نے خوب سراہا۔ ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی،ڈی پی او تو قیر محمد نعیم اور ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے پوزیش ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسا عظیم وطن طویل جدو جہد اور شہداء کی لا زاوال قربانیوں کا ثمر ہے ہم سب پاکستان کے حصول اور اس کے تحفظ اور استحقام کیلئے جانوں کے نظرانے پیش کرنے والوں کی شہادتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اسا تذہ اکرام اور طالبات سے اپیل کی کہ وہ انفرادی و اجتما عی کاوشوں سے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا خصوصی قردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کے پر مسرت موقعے پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ اپنے اسلاف کے دیئے ہوئے اس ملک کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنے خون کا ایک ایک قطرہ بہا دیں گے اور اایمانداری اور دیا نتدار ی سے مل کر اس ملک کی خدمت کر کے اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ تقریب کے اختتام کیک کاٹ کر ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعاء کی گئی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں پوزیشن ہولڈر طلبہ اور طالبات سے ملاقات کی اور ان کی محنت کو بے حد سراہا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور اسی طرح محنت او ر لگن سے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔