بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی کریانہ سٹورز پر آٹے کے ریٹس کی چیکنگ اور ناپ تول میں کمی پر پٹرول پمپ کے مالک کو جرمانہ عائد، انہوں
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی کریانہ سٹورز پر آٹے کے ریٹس کی چیکنگ اور ناپ تول میں کمی پر پٹرول پمپ کے مالک کو جرمانہ عائد، انہوں نے شہر کے متعدد کریانہ سٹورز پر آٹے کے ریٹس کی چیکنگ کی اور آٹے کے ریٹس کی فلیکسز بھی چیک کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سخت کاروائیوں سے بچنے کے لیے آٹے کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور ان ریٹس کی فلیکسز کو دکانوں میں نمایا جگہوں پر آویزاں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا جائے، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے پٹرولیم مصنوعات کہ ریٹس اور پیمانوں کی چیکنگ کرتے ہوئے ناپ تول میں ہیرا پھیری کرنے والے پٹرول پمپ کے مالک کو جرمانہ بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے دھوکہ دہی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس فعل میں ملوث پٹرول پمپ مالکان کو جرمانوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔