سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ آباد
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ آباد کی حدود ہالار میمن سوسائٹی کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بنام باسط مہر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ترجمان سکھر پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں پولیس کو مطلوب تھا۔زخمی ڈاکو کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں، ماسٹر چابی اور ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباشی کا پیغام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ۔