November 17, 2026

سکھر۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی( )جامعہ قاسم العلوم محمودیہ قریشی گوٹھ سکھر میں پیغام

IMG-20250922-WA0245

سکھر۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی( )جامعہ قاسم العلوم محمودیہ قریشی گوٹھ سکھر میں پیغام پاکستان تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں جامعہ کے مہتمم حضرت مولانا غلام اللہ بروہی، قاری غلام معاویہ سکھروی،مولانا غلام مصطفیٰ پہنور،حافظ مسرور بلوچ سمیت دیگر علماء کرام مدرسین ہذاہ کے اساتذہ طالب علموں نے شرکت کی ،تقریب سے خطابات کے دوران مذکورہ علماء کرام نےدہشت گردہ کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک جن چیلنجز سے گزر رہا ہے اس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے، بہترین مسلمان وہ ہے جن کے ہاتھ سے دوسرے انسان محفوظ ہوں۔پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی کمر کو کمزور کیا، پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے اور افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں نے پاکستان کی سلامتی و دفاع کیلئے بے مثال قربانیاں دے کر وطن کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے۔ پاکستان کے تحفظ و سلامتی کیلئے تمام علماء کرام اور پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔علماء کرام کا کہنا تھا کہ اسلام دین امن ہے۔ جو احترام انسانیت، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور تشدد سے پاک معاشرے کا درس دیتا ہے۔ پیغام پاکستان کے فروغ کیلئے منبر و محراب کی بھرپور تائید سے دشمن کی ناپاک سازشیں ناکام ہوئی ہیں پاکستان متحد ہے اور ہمیشہ متحد رہے گا۔ دشمن طاقتوں کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں اور اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنے ملک کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔ملک کے تحفظ، امن و استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا حالیہ بیان پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی ہے۔علماء کرام کا مزید کہنا تھا کہ دشمن طاقتیں ہمیں آپس میں لڑا کر انتشار پیدا کرکے ہمیں کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکنپاکستان میں کسی کو بھی انتشار اور فرقہ واریت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اختتام تقریب ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی، عالم اسلام کے اتحاد، مقدس مقامات کے تحفظ، غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعاء کی گئی۔