اب پاکستانیوں کو سمجھ آیا ہوگا کہ چاہے آپ معاشی طور پر کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں، اگر فوجی لحاظ
اب پاکستانیوں کو سمجھ آیا ہوگا کہ چاہے آپ معاشی طور پر کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں، اگر فوجی لحاظ سے کمزور ہیں تو کوئی بھی آپ کو آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جو قوم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مضبوط افواج نہیں رکھتی، وہ دشمن کے سامنے بے بس ہوجاتی ہے۔
آج قطر کی مثال سب کے سامنے ہے؛ وہاں معاشی خوشحالی ہے، وسائل ہیں، دولت ہے، مگر فوجی طاقت نہ ہونے کے باعث اسرائیلی حملے پر وہ صرف مذمت تک محدود ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان ہے، جہاں ہماری بہادر افواج نے دنیا کو دکھا دیا کہ فوجی طاقت ہی اصل دفاع ہے۔ بھارت نے جب ہمارے ملک پر وار کرنے کی کوشش کی تو ہماری افواج نے نہ صرف اس کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے بلکہ دشمن کے 36 بیسز پر کاری ضرب لگا کر یہ ثابت کیا کہ پاکستان پر میلی آنکھ ڈالنے والا کبھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔
ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے کہ انہوں نے بارہا اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو زیر کیا اور اس وطن کو ہمیشہ محفوظ رکھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان دنیا کے نقشے پر سر اٹھا کر کھڑا ہے۔⚔️💚💯✍️
🥷🇵🇰💚✊⚔️✍️