November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی سبزی منڈی اور کریانہ شاپس میں ریٹ لسٹوں کی چیکنگ

IMG-20250921-WA0104

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی سبزی منڈی اور کریانہ شاپس میں ریٹ لسٹوں کی چیکنگ اور سبزیوں، پھلوں اور آٹے کی کنٹرول ریٹس پر فروخت کے احکامات، انہوں نے سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس کی چیکنگ کی اور دکانداروں کو ریٹ لسٹوں کے مطابق سبزیاں اور پھل فروخت کرنے کی ہدایات جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کریانہ شاپس پر آٹے کے ریٹس بھی چیک کیے اور نرخ ناموں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دکاندار مقرر کردہ نرخوں پر سبزیوں، پھلوں اور آٹے اٹے کو فروخت کریں اور ناجائز منافع خوری ہرگز نہ کریں، انہوں نے کہا کہ پرائس لسٹوں کے برخلاف غیر معیاری سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اور انہیں سخت کاروائیوں کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا،