اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کی سنوائی، انہوں نے اپنے دفتر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کی سنوائی، انہوں نے اپنے دفتر میں لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور عوامی شکایات کا ازالہ ہر صورت ممکن بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوامی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔