اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی شہر کے مختلف مقامات پر صفائی انتظامات کی چیکنگ
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی شہر کے مختلف مقامات پر صفائی انتظامات کی چیکنگ، انہوں نے بستی شوکت آباد، صدر بازار اور ویلکم روڈ پر صفائی کی ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور ملحقہ جگہوں پر انہیں محنت سے صفائی ستھرائی کے امور سرانجام دینے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ساہیوال واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے ٹیمیں بہترین انداز میں کام کر رہی ہیں اور اس سلسلہ میں عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے بھرپور انداز میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔