انتخاب, کاشی چوھان 2013 کے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف نے کئی لوگوں کو صدر منتخب کروانے اور کئی لوگوں کو دیگر
انتخاب, کاشی چوھان
2013 کے الیکشن میں میاں محمد نواز شریف نے کئی لوگوں کو صدر منتخب کروانے اور کئی لوگوں کو دیگر پیشکشیں کی تھی ۔ عظیم ترین دھاندلی کرکے انہیں وزیر اعظم منتخب کروایا گیا تھا۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد جب ممنون حسین کو صدر منتخب کیا گیا تو طاقت کے مراکز بغاوت پر اتر آئے ۔ عمران خان کو دھرنا پر آمادہ کرنے سے پہلے آصف علی زرداری سے رابطہ کیا گیا۔ اور نواز شریف کی حکومت الٹ کر پی پی پی کی حکومت بنوانے کی پیشکش کی گئی ۔ صاف انکار کردیا گیا تھا۔
ابھی تک الیکشن کی تلخی موجود تھی اور میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین کوئی ورکنگ ریلیشن شپ قائم نہیں ہوا تھا کہ عمران خان کا دھرنا شروع ہوگیا۔
میاں نواز شریف کو الیکشن کے دوران کی گئی سازش اور قتل عام کی وجہ سے یقین تھا کہ آصف علی زرداری ان کی بات نہیں سنیں گے ۔ اس لئے اس موقع پر مسلم لیگ نواز کے وزراء استعفے اپنی جیبوں میں ڈالے سراسیمہ پھر رہے تھے لیکن پی پی پی کے طرف رابطہ کاری کی کوئی پہل نہیں کی گئی تھی ۔ جونہی یہ بات پختہ ہوگئی کہ شریف حکومت گر رہی ہے تو آصف علی زرداری بن بلائے جاتی عمرہ پہنچ گئے۔ اور یوں دھرنا میں کی گئی سازش اپنی موت آپ مر گئی۔
حکومت گرانے کی کوشش کی ناکامی کے باوجود دھرنا جاری رہا۔
میاں محمد نواز شریف کے اعصاب چٹخنے لگے ۔
پھر میاں محمد نواز شریف نے راحیل شریف اور خلائی مخلوق کے ساتھ اپنے روابط دوبارہ استوار کیے ۔
اے پی ایس کا سانحہ ہوا۔ مسلم لیگ نواز کے ذرائع اور پاکستانی میڈیا میں دی گئی خبروں کے مطابق جس وقت اے پی ایس میں قتل عام ہو رہا تھا اس وقت راحیل شریف ڈپٹی کمشنر لاہور سے اپنی الاٹمنٹ کے دستاویزات کی تصدیق مانگ رہے تھے ۔ ناقدین کہتے ہیں کہ جونہی انتقال اراضی راحیل شریف کے نام ہوا ۔ اے پی ایس کے آپریشن کے اختتام کا اعلان کردیا گیا اور نواز شریف یوں لگا کے پاکستان کی تاریخ کے طاقتور ترین وزیراعظم بن گئے ہیں۔
پھر پی پی پی کی قیادت پر کریک ڈاؤن شروع ہوا۔
ایم کیو ایم کو توڑا گیا یا پی پی پی کی ٹاپ لیڈرشپ کو گرفتار کیا گیا انہیں ہراساں کیا گیا ان کی کردار کشی کی گئی اور بالآخر آصف علی زرداری کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ۔
وقت گزر گیا نیا الیکشن آ گیا۔ عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے عوض پی پی پی لیڈر شپ کو پنجاب اور وفاق کی طاقتور ترین وزارتوں کی پیشکش کی گئی ۔
جن کے ساتھ میاں شہباز شریف اپنی کابینہ تشکیل دے رہے تھے۔ انہی دنوں ان ہی کے ساتھ پی پی پی کے ساتھ اشتراک کے اقتدار کا فارمولا بھی زیر بحث آیا۔
آصف علی زرداری نے حامد میر کو انٹرویو دیا اور یہ فارمولا پیش کرنے والی خلائی مخلوق کو کھلا چیلنج دے دیا ۔
2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ نواز کی ایک بھی کنفرم سیٹ نہیں چھینی گئی ۔ یاد رہے کہ جو بھی ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں گئے ۔ان سب کے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کوئی نہ کوئی ذاتی نوعیت کے اختلافات تھے ۔
2018 کے الیکشن میں بدترین کریک ڈاؤن پاکستان پیپلز پارٹی اور الطاف حسین کے خلاف ہوا ۔ سندھ حکومت پر قبضہ کرنے کے لئے بھی حتی الامکان زورآزمائی کی گئی جہاں جہاں ممکن ہو پایا وہاں پر نشستیں چھینی گئیں ۔
اس لیے یہ کہنا یا یہ دلیل دینا بالکل غلط ہے کہ سیاسی جماعتیں ہر وقت بہت فوج کی جانب سے کی گئی پیش کشوں پر منہ میں رال بہانا شروع کر دیتی ہیں ۔
آج تک کسی فوجی افسر نے یہ دعویٰ نہیں کیا ہے کہ اس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مدد کی ۔ آج تک اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو نشستیں دلانے کا کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے ۔ تاریخ میں جس قدر بھی دھاندلی ہوئی ہے وہ پی پی پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے یا اس کی اکثریت کو کم کرنے کے لیے کی گئی۔ 1988. 1993. 2002 ۔ 2008 ۔میں پی پی پی سے کم از کم تیس سے چالیس نشستیں قومی اسمبلی کی دھاندلی کے ذریعے چھینی گئی تھیں تاکہ پی پی پی قومی اسمبلی میں اس قدر اکثریت حاصل نہ کر جائے کہ پاکستان کو ایک جمہوری پارلیمانی طرز حکومت دے سکے ۔ مندرجہ بالا کے علاوہ تمام الیکشنز میں بدترین دھاندلی کی گئی ۔ قتل و غارت گری کی گئی۔ الیکشن ڈاکوؤں کی طرح چھینا گیا۔ سب باتیں اب فائدہ اٹھانے والے اپنے منہ سے بیان کر رہے ہیں تو اس صورت حال میں یہ منطق پیش کرنا کہ پاکستان کے سب سیاسی جماعتیں فوج کی مرضی کی سیاست کرتی ہیں یہ غلط ، بودا اور غیر منطقی استدلال ہے ۔