November 17, 2026

قصور محکمہ اوقاف نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور جاوید شوکت کو محکمانہ اثرورسوخ کا غلط استعمال کرنے اور جعلی کاغذات،دھوکہ دہی کرنے پر معطل کر دیا

IMG-20250921-WA0071

قصور
محکمہ اوقاف نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور جاوید شوکت کو محکمانہ اثرورسوخ کا غلط استعمال کرنے اور جعلی کاغذات،دھوکہ دہی کرنے پر معطل کر دیا

تفصیلات کے مطابق چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن گلزار احمد نے قصور میں معروف کرپشن سیکنڈل ،محکمانہ اثرورسوخ کا غلط استعمال کرنے اور جعلی کاغذات و دھوکہ دہی کرنے پر
اپنے ماتحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور جاوید شوکت کو نوکری سے معطل کر دیا
مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید شوکت نے اپنے ہی علاقے کے شہری کے نام پر دھوکہ دہی سے جعلی کاغذات پر تکیہ گلاب شاہ قصور و تکیہ بابا بلہے شاہ قصور کی زمین حاصل کی ہوئی تھی جبکہ متعلقہ شحض کو علم تک نا تھا
علم ہونے پر متعلقہ شحض عبد الحمید نے محکمانہ کاروائی کا آغاز کیا اور کیس عدالت تک گیا جس کے بعد محکمے نے جرم ثابت ہونے پر معطل کیا

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات